• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

83سالہ لالی پاپ لیڈی نے ملازمت کی 50ویں سالگرہ منالی

لندن (پی اے) 83سالہ لالی پاپ لیڈی ہیزل ڈیوس نے گزشتہ روز اپنی ملازمت کی 50ویں سالگرہ منالی لیکن اب بھی ان کا ملازمت ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہیزل ڈیوس کارڈف کے پنٹرک پرائمری اسکول سے گزشتہ 27سال سے وابستہ ہیں، اس سے پہلے وہ ہیتھ ایریا میں Ton Yr Ywen پرائمری اسکول سے وابستہ تھیں، 2015میں انھیں پیٹرول سروسز کراس کرنے پر برٹش امپائر کے میڈل سے نوازا گیا تھا اور وہ گھر تک محفوظ سفر کے حوالے سے اپنی کمیونٹی میں مشہور ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ کے چہرے پر روزانہ مسکراہٹ ہونی چاہئے۔ ہیزل ڈیوس نے پہلی مرتبہ اس وقت ملازمت کیلئے درخواست دی تھی، جب وہ 4 بچوں کی ماں تھیں۔ انھوں نے یہ درخواست اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار دیکھ کر دی تھی۔ میں نے اس وقت کہا تھا کہ میں یہ ملازمت عارضی طورپر کر رہی ہوں، مجھے ملازمت مل گئی اور پھر میں اسی ملازمت پر ڈٹی رہی۔ انھوں نے کہا کہ اس ملازمت پر ان کا جوش وجذبہ اس وقت بڑھ گیا، جب انھوں نے پیٹرول اچھی طرح کراس کرلیا۔ انھوں نے کہا مجھے احساس ہوا کہ میں وہاں بچوں کے تحفظ کیلئے ہوں اور بچے میری ترجیح ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اپنی ملازمت کے دوران میں نے سڑکوں پر کاروں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوتے دیکھا، گاڑیاں بھاری اور تیز رفتار ہوتی گئیں اور مجھے محسوس ہوا کہ یہ اسکول جانے والے بچوں کیلئے کتنی خطرناک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بچے انمول اور قیمتی ہوتے ہیں، آپ انھیں کسی سپر مارکیٹ سے نہیں خرید سکتے، لہٰذا آپ کو ان کا خیال رکھنا چاہئے۔ اپنے برسہا برس کے تجربے کی روشنی میں انھوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ کبھی کھڑی ہوئی گاڑیوں کے درمیان سے سڑک کراس نہیں کرنا چاہئے، بچوں کو ہر جگہ نہیں گھومنا چاہئے، دیہات کے بچے ہر جگہ گھومتے رہتے ہیں، لہٰذا انھیں روڈ سیفٹی کی تعلیم دینا مشکل ہوتا ہے۔ باتونی بچے بھی ایک چیلنج ہوتے ہیں، خاص طورپر اس وقت جب آپ سڑک کے درمیان میں ہوں اور وہ آپ کو اپنے دن بھر کی داستان سنانا چاہتے ہوں لیکن ڈیویز ان کی کہانیاں شوق سے سنتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری ملازمت کا ہر دن یادگار تھا۔ انھوں نے بتایا کہ میرا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، آخر ریٹائر ہونے کے بعد میں کیا کروں گی، آپ صرف گھر کا زیادہ سے زیادہ کام کرسکتے ہیں، اس سے بہتریہ ہے کہ گھر سے باہر صاف ہوا میں نکلو اور کچھ اچھا کام کرو، ان کے 4 بچے، 5 نواسے نواسیاں اور 3 پڑنواسے نواسیاں ہیں۔ علاقے کی فیملیز کے تحفظ کیلئے ان کا جوش وجذبہ اس وقت اور بڑھ گیا جب ان کی بیٹی نے انھیں لالی پاپ لیڈی کا اور جب ان کے شوہر جون گیس بورڈ سے ریٹائر ہوئے تو وہ لالی پاپ مین کے نام سے مشہور ہوئے۔ گزشتہ روز ان کے اسکول نے ان کی خدمات کے اعتراف کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بچوں کے والدین بھی شریک ہوئے اور انھیں کیک پیش کیا۔ پیرنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی 40 سالہ سربراہ لوسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے خود اپنے 3 بیٹوں کے ساتھ پنٹرک پرائمری اسکول پہنچیں اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ والدین ہونے کے ناطے ہم نے بچوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں کوئی تحفہ پیش کرنے کیلئے پیسے اکٹھا کئے، اسکول نے بھی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی اسمبلی کا اہتمام کیا تھا، جسے ڈیویز نے شاندار قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بچے اتنے اچھے ہیں، میں انھیں دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوئی ہوں۔ اسکول کی ایگزیکٹو ہیڈ ٹیچر سارہ کومبر ز نے مسز ڈیوس کو پنٹرک اسکول کمیونٹی کا جزو لاینفک قرار دیا۔ انھوںنے کہا کہ ہم ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں، ہیزل ڈیوس نے اپنی پوری زندگی کارڈف کے اسکولوں کی خدمت کرتے گزار دی، اسکول کمیونٹی کی لگن اور محنت پر ان کی شکر گزار ہے۔ کارڈف کونسل نے ہیزل ڈیوس کو کمیونٹی کی بااحترام شخصیت قرار دیا۔
یورپ سے سے مزید