• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا خطرناک مجرموں کو واپس افغانستان بھیجنے پر غور

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی نے خطرناک مجرموں کو واپس افغانستان بھیجنے پر غورشروع کردیا۔ جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا تھا کہ جرمنی افغان جنگ کا حصہ نہ بننے والے ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت کیے بغیر مجرموں کو افغانستان بھیجنے کے طریقے تلاش کیے جا سکیں جرمنی کی سلامتی اورمفادات کا تحفظ واضح طور پر مقدم ہے۔ ہم مختلف حکومتوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن حکام نے ازبکستان کے ذریعے ملک بدری کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔
یورپ سے سے مزید