• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس اور قائد اعظم ڈے پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے جبکہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔پنجاب پولیس نے کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 2900 سے زائد گرجا گھروں کی سکیورٹی پر 30 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں پر 05 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ قائد اعظم ڈے پر منعقدہ پروگرامز کی سکیورٹی پر 01 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ گرجا گھروں کو حساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں 142، بی کیٹیگری میں 291 جبکہ سی کیٹیگری میں 2500 سے زائد گرجا گھر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے اور ملک دشمن عناصر و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
لاہور سے مزید