لاہور(خبرنگار) جمعیت علما ء پاکستان نورانی کے مرکزی انتخابات مکمل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر ساتویں مرتبہ مرکزی صدرمنتخب پیر سید سعادت علی شاہ(سجادہ نشین چورا شریف)سینئر نائب صدر اورپیر سید محمد صفدر شاہ شاہ گیلانی سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی سطح پر سنگین چیلنجز کاشکار ہے، جن کا مقابلہ صرف اتحاد، دینی شعور اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ممکن ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی انتخابات مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں مرکزی انتخابی کمیٹی کے اراکین مفتی اظہر محمود، میاں غلام شبیر اور مفتی تصدق حسین قادری کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔ملک بھر سے اراکین شوریٰ کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔