• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈاکٹرز، نرسز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے کوشاں،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ایک اور احسن اقدام سامنے آ گیا۔ گریڈ 17 کی مزید 456 فی میل ہیڈ نرسز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اس حوالے سے فہرستیں جاری کر دیں۔ تمام فی میل ہیڈ نرسوں کی تعیناتی سو فیصد میرٹ پر پنجاب کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں کی جائے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و نرسز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت کی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے کہا ہے کہ نئی بھرتی ہونے والی ہیڈ نرسز کی جلد تعیناتی کر دی جائے گی۔
لاہور سے مزید