• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لیں

لاہور (کرائم رپورٹر سے)ڈاکوؤں کی اندھا دھند لوٹ مار سے اتوار کی چھٹی کا مزہ کِر کرا،شہریوں کی نیند حرام،پولیس کے خراٹے ۔ گجرپورہ ایک لاکھ 85 ہزار ، نواب ٹاؤن ایک لاکھ 70 ، جنوبی چھاؤنی سے ایک لاکھ 55 ہزار لوٹ لئے،جیل روڈ مارکی سے 5لاکھ سے زائد مالیت کی چوری۔ تھانہ گجرپورہ کے علاقے میں نعیم احمد سے ڈاکو ایک لاکھ 85 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں پرویز اقبال سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں مزمل حسین سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، تھانہ باٹاپور کے علاقے میں امجد علی سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں غفران خان سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔دوسری جانب تھانہ ریس کورس کے علاقے میں جیل روڈ کی ایک مارکی میں منعقدہ شادی کی تقریب کے دوران چوری کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور دلہن کی والدہ نسرین بی بی کا قیمتی پرس چرا کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والے پرس میں تقریباً پانچ لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی جیولری موجود تھی۔
لاہور سے مزید