• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 249 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 7542 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 45 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 573 اشتہاری مجرمان، 168 عدالتی مفرور اور 58 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
لاہور سے مزید