• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹیچر یونین کے وفدکاشاہدرہ کے مختلف سکولوں کا دورہ اساتذہ نے مسائل سے آ گاہ کیا

لاہور( خبر نگار)پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کی قیادت میں پنجاب ٹیچر یونین لاہور کے ایک وفد نے شاہدرہ کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا وفد میں مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا اختر بیگ، سیکریٹری جنرل لاہور مرزا طارق، صدر لاہور سٹی طاہر اسلام حاجی محمد عباس، محمد یاسین، محمد خالد اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اساتذہ کے مسائل پر گفتگو ہوئی اور اساتذہ کو یونین کی کارکردگی اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔ رانا لیاقت علی نے کہا کہ پنجاب ٹیچر یونین ہر طرح کے نامساعد حالات میں اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
لاہور سے مزید