• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ، احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب صوبہ بھر میں مذہبی ورثے کے تحفظ اور زائرین کو باوقار اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ حضرت شاہ چراغؒ، لاہور کے مزار کی تزئین و مرمت کے منصوبے (اے ڈی پی 2025-26، جی ایس نمبر 3065) جس کی منظور شدہ لاگت ایک کروڑ روپے ہے، کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی گئی کہ بیرونی حصے سے پرانا چونا پلستر ہٹانے اور اندرونی حصے میں نفیس فریسکو پینٹنگ کا کام جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مذہبی ورثے کے تحفظ، ثقافتی اقدار کے فروغ اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ حضرت شاہ چراغؒ، لاہور کے مزار کی تزئین و مرمت کے منصوبے (اے ڈی پی 2025-26، جی ایس نمبر 3065) جس کی منظور شدہ لاگت ایک کروڑ روپے ہے، کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی گئی کہ بیرونی حصے سے پرانا چونا پلستر ہٹانے اور اندرونی حصے میں نفیس فریسکو پینٹنگ کا کام جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مذہبی ورثے کے تحفظ، ثقافتی اقدار کے فروغ اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔
لاہور سے مزید