• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں ڈائیلاگ کی بڑی اہمیت ہے، سینیٹر سید مسرور احسن

کراچی (جنگ نیوز) سینیٹر سید مسرور احسن کا کہنا ہے کہ سیاست میں ڈائیلاگ کی بڑی اہمیت ہے، سیاست اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اختلافات کے باوجود جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا مجھ سمیت ہر پارلیمنٹرین جمہوریت کیلئے کئی برسوں کی جدوجہد اور مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ایوان میں آکر بیٹھا ہے خاص طور پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کئی برس قید وبند کا سامنا کیا اور کئی قربانیاں دیکر ملک و قوم کی خدمت کیلئے جذبے کے ساتھ دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہوئے۔ ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پیپلز پارٹی پر الزام کہ پی پی منافقت کی سیاست کررہی ہے سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی شخص یا جماعت سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں لیکن اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ سیاست میں ڈائیلاگ کی بہت اہمیت ہے۔ سینیٹر سید مسرور احسن نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو یہ ہی سیکھانا اور بتانا چاہتے ہیں سیاست میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں اور انہیں نوارکشتی سے نہیں ڈائیلاگ سے حل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے۔ حکومت نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز پر ہم سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، ہم نے حکومت کو عوام کی معاشی حالات کی بہتری کیلئے عوام دوست تجاویز دیں جو شامل نہیں کی گئی اور اسی بنا پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ سیشن میں شرکت سے انکار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید