• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے 455 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے455سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے صوبائی وزیر اقلیتی امور و پاکستان سکھ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑا کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ پاکستان پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گورو کی دھرتی یہاں پرآنا ہماری خوش قسمتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید