• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

لاہور ( این این آئی) نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق قلیل مدتی بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.94فیصد کا مزید اضافہ ہوا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.78 فیصد ہوگئی۔ 

زیرہ جائزہ مدت کے دوران 25 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 5کے نرخوں میں تنزلی جبکہ دیگر 21اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

20جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں ٹماٹر 65.84فیصد، آلو 5.61فیصد، پیاز3.78فیصد، کیلے 3.29فیصد، ایل پی جی 2.44فیصد، سگریٹ 1.67فیصد، دال مونگ 1.53فیصد، لہسن 1.29فیصد، تازہ ملک0.95فیصد، انڈے 0.83فیصد شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید