اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے 25کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ ژی اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی اس معاونت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انفراسٹرکچر اور سروسز کے شعبوں میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔