• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں مختلف کارروائیوں میں8 ملزمان گرفتار، ایک ساتھی فرار، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن،منشیات  اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق، بریگیڈ پولیس نے مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پویس کے مطابق ملزمان مین شاہراہِ قائدین اللّٰہ والا پکوان کے قریب فوڈپانڈہ رائڈر کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے، اس دوران گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔پولیس کو دیکھتے ہی 1 ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ساتھی ملزم عبید خان کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم و فرار ساتھی ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔جبکہ تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 10 نظارت پول کے قریب ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے ،گشت پر معمور پولیس نے کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنلز خرم خالد اور نظام الدین کو گرفتارکرکےوارداتوں میں استعمال ہونے والا 1 عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کے زیرِ استعمال نمبر کے بغیر 125 موٹرسائیکل تھانہ شاہراہِ فیصل کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔  تھانہ بہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتارملزم تھانہ سہراب گوٹھ کے مقدمہ الزام نمبر 222/2022  میں اشتہاری ہے۔پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ درویش کالونی ریلوے لائن کے قریب کاروائی کرکے ملزم وزیر علی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔گلستانِ جوہر پولیس نے مبینہ طور پرموٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ٹیکنیکل بنیادوں اور CCTV فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر ملزم آزان فیاض شاہ کو گرفتار کیا،گرفتار ملزم کے زیر استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید