• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر مرغی خانہ پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 5 سالہ ماہ نور دختر نعمان جاں بحق، بچی کی ماں سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 24 سالہ یاسمین زوجہ نعمان اور30سالہ ندیم ولد محمد اکرم شامل ہیں ،گلستان جوہر بلاک 10میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 48سالہ رفیق احمد جاں بحق ہوگیا،کورنگی چمڑا چورنگی اسکول کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 17 سالہ ریحان جاں بحق ہوگیا، بفرزون سیکٹر 15A میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 45 سالہ محمد احمد جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں ڈیفنس فیز فور میں واقع رہائشی فلیٹ سے55 سالہ علی رضا ولد فتح خان کی 4 سے 5 روزپرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی، کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبرایک کے قریب سے65 سالہ نذیر احمد کی لاش ملی ، سپرہائی وے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب روڈ سے نامعلوم 25 سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی ،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کرادی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید