• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن سے 3 اغوا کار گرفتار، بفرزون کا مغوی بازیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سینٹرل پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر 3 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کروا لیا ،پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو بفرزون کے علاقے سے اغوا کاروں نے شہری مدد علی کو گاڑی سمیت اغوا کرکے لے گئے اور مغوی کے اہلخانہ سے 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا،تیموریہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ،گرفتار ملزمان میں ابراہیم ، اسرار اور احتشام شامل ہیں،اغوا کاروں سے 2رائفلز ، چھینی ہوئی گاڑی اور 30 بور پستول برآمد کی گئی ہے،پولیس نے بتایا کہ دو اغوا کار نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ ہیں،اغواکاروں نے مغوی کو گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں کی اور مغوی کی گاڑیاں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید