• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں صیہونی جارحیت قابل مذمت، یو این غزہ میں ظلم روکے، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے لبنان میں سامراجی اور صہیونی جارحیت کی شدید ا لفاظ میں مذمت اور بچوں، خواتین سمیت سیکڑوں عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہاکہ غزہ میں ظلم پر یو این او کو دکھ کے اظہار کے ساتھ بزور طاقت ظالم کا ہاتھ روکنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عین موقع پر ایک خود مختار ملک پر چڑھائی کردی گئی اور خالصتاً سویلین آبادی کو نشانہ بنایاگیا،پاکستان کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس جارحیت کو رکوانے میں بھر پور کر دار ادا کرنا چاہیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید