• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ماہ کا مختصر وقت، 9 ٹاؤنز میں سو سے زیادہ پارکس بحال کئے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ دس مہینے کے مختصر وقت میں ہم نے 9 ٹاونز میں سو سے زیادہ پارکس کو بحال کرکے عوام کے حوالے کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد ٹائون یونین کمیٹی نمبر 2 شریف آباد میں اربن فاریسٹ اور نرسری کے افتتاح کےموقع پرکیا، اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹائون اسحاق تیموری اور دیگر موجود تھے، منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے لوگوں کو مایوس نہیں کرے گی، ہم اہل کراچی کا مقدمہ اور ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید