کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ حکومت کی جانب سے تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ کی ہدایت کے مطابق ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں اتوار 29ستمبر کو کراچی میں 10اہم شاہراؤں پر دھرنے دیئے جائیں گے، جن میں شاہراہ فیصل، نیشنل ہائے وے، سپر ہائی وے، شاہراہ پاکستان،شاہراہ شیر شاہ سوری، حب ریور روڈ،شاہراہ قائدین،تین تلوار،ماڑی پور روڈ شامل ہیں، ملک بھر میں مہنگی بجلی آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں، بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کی ”حق دو عوام کو تحریک و ممبر شپ مہم“ ملک گیر سطح پر جاری ہے، حکمرانوں سے عوام کا حق لے کر رہیں گے۔