• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کی مرکزی فارمیسی کا ائیرکنڈیشن 15 روز سے خراب، مخصوص درجہ حرارت پر رکھے جانیوالی دوائیں ضائع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کی مرکزی فارمیسی کا ائیرکنڈیشن خراب ہونےکے باعث مخصوص درجہ حرارت پر رکھی جانے والی دوائیں خراب ہو رہی ہیں، لیکن اسپتال انتظامیہ اس سلسلے میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ۔ ذرائع کے مطابق فارمیسی کا ایئر کنڈیشن 15 روز سے خراب ہے جس کے باعث کئی دوائیں خراب ہو چکی ہیں ۔ اس سلسلے میں اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کا کہنا تھا کہ گرمی میں عموماً ائیرکنڈیشن خراب ہو جاتا ہے تاہم یہ مسئلہ آج حل کر دیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید