• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور صوبے میں کھینچا تانی سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے، آفتاب شیرپاؤ

پشاور (لیڈی رپورٹر)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب خان شیر پاو نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان کھینچا تانی سے صوبے کے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے یہاں دو قانون چل رہے ہیں وزیراعلی یا ان کے جو ایم پی اے، ایم این اے کسی سٹیشن پہ حملہ کرتے ہیں ان پر کوئی ایف آئی آر نہیں کرتا اور جو لوگ پرامن احتجاج کرتے ہیں سڑکوں پہ ان کے اوپر ایف آئی آر ہوتی ہے بالکل افر تفری کا سماں ہے اس طریقہ کار سے فوائد نہیں ملیں گے اور نا ہی صوبہ ترقی کرے گا جہاں تک مجموعی طور پر ملک کی صورتحال ہے اس میں بھی بد امنی ہے چین کے وزیر اعظم نےتو سنا دیا کہ بھئی ملک میں اگر سکیورٹی نہیں ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہو گی اندرونی سیاسی استحکام نہیں ہوگا تب بھی ملک میں وہ سرمایہ کاری نہیں کریں گے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ الیکشن کے بعد ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور اس سے ملک آگے بڑھے گا سیاسی استحکام تو نہیں آیا ابھی بھی بدترین صورتحال ہےلا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال ہے پولیس کےجوان اور فوج کے افسر شہید ہو رہے ہیں سال ڈیڑھ سال سے جو کچھ ہو رہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا یہی صورت حال رہی تو ہماری معیشت بھی ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ساتھ اگر مذاکرات کرتےہیں توان کی گارنٹی کون دے گا انہوں نے کہاکہ افغانستان کی حکومت کے ساتھ بات چیت کرنا ضروری ہے مذاکرات ان سےبھی شروع کریں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر میٹنگ اب بلائی ہے تو یہ اتنے مہینے کیا کرتے رہے ہیں۔
پشاور سے مزید