• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم آئی میں خودکشی سے بچاؤ کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

پشاور (جنگ نیوز)محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی) کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام خودکشی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خودکشی کی روک تھام اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں ادارے کے نامور ماہرین نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر محبوب الرحمن، خوشبو، حسین اور دیگر ماہرین نفسیات شامل تھے۔ تقریب میں پاکستان میں خودکشی کے مسئلے کے حل اور روک تھام کے لئے مناسب حکمت عملی اور ذہنی صحت کے بارے میں بحث مباحثے کی حوصلہ افزائی پرروشنی ڈالی گئی۔
پشاور سے مزید