• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی ملازئی اور لکڑے کے رہائشیوں کا ناروا لوشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار)ورسک روڈ ریگی، ملازئی اور لکڑے کے رہائشیوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو مہینوں سے ان تمام علاقوں میں پیسکو کی جانب سے بجلی بند کی ہوئی ہے، دو ماہ سے بجلی کاٹ دی گئی ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،مسجدوں میں پانی ناپید ہو چکا ہے
پشاور سے مزید