• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

پشاور(جنگ نیوز )پر ووی سی ملاکنڈ یونیورسٹی عطاء الرحمن کا بیٹوں کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ پروفیسرعبدالنصیر پر بہیمانہ تشدد۔طلبہ کا احتجاج پروائس چانسلر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ملاکنڈ یو نیورسٹی چکدرہ دیر لوئر میں گزشتہ روز پر ووائس چانسلر وچیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اپنے دو بیٹوں عثمان اور سعد کیساتھ ملکر بندکمرے میں گورنمنٹ ڈگری کالج درگئی کے اسسٹنٹ پروفیسر عبدالنصیر کو لہولہان کردیا۔یو نیورسٹی طلباء نے اسسٹنٹ پروفیسر عبدالنصیر کو زخمی کی حالت میں چکدرہ ہسپتال منتقل کیا۔
پشاور سے مزید