• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن ،سینکڑوں متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور ( لیڈی رپورٹر)رنگ روڈ پر پی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف رنگ روڈ ہزار خوانی جمیل چوک اور آفریدی گھڑی کے سینکڑوں متاثرین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ نے کی جبکہ مظاہرے میں رکن قومی اسمبلی اصف خان بھی موجود تھے مظاہرین نے پی ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پی ڈی اے کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا انہیں زبردستی اپنی جگہوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور پی ڈی اے کی جانب سے انہیں مذکورہ جگہ کی رقم بھی نہیں دی جا رہی یہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری ظالمانہ اپریشن بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے
پشاور سے مزید