• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور، شعبہ صحافت میں فریڈم نیٹ ورک کی ورکشاپ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت میں فریڈم نیٹ ورک نے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو عوامی مفاد کے تحت منفرد اور دلچسپ خبروں کی اشاعت کی تربیت دینا تھا۔ورکشاپ میں ٹرائبل نیوز نیٹ ورک کے نمائندے رخسار اور کیف آفریدی نے بھی شرکت کی۔ فریڈم نیٹ ورک کے فرحان جاوید نے تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان بھر کی جامعات میں جاری غیر مصدقہ اطلاعات کی روک تھام کے کنسورشیم کی کوششوں کو تقویت پہنچانی ہے۔
پشاور سے مزید