• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، 188 طلباء کو پی ایچ ڈی ایم فل اور دیگر ڈگریاں تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں ایک طالبعلم کو ڈاکٹر آف سائنس(ڈی ایس سی)52طلبہ و طالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ125طلباوطالبات کو ایم فل،02طلبہ کو ایل ایل ایم،08طلبہ کو کورس ورک(30کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس جبکہ ایک طالبعلم کو ماسٹرآف سرجری(ایم ایس)کی ڈگری تفویض کی گئی۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں روما اساجد (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، عائشہ امان اللہ (بائیوٹیکنالوجی)، عنبر خان(بائیوٹیکنالوجی، کبجی)، ایم حمزہ فاروقی (بزنس ایڈمنسٹریشن)، سیدہ فرح بخاری(کیمیاء)، شہباز شمیم محمد رمضان، اریج علوی اور انیلا بشیر (کیمیاء، ایچ ای جے) ماہ پارا نعیم (کامرس)، آفاق علی خان، رابعہ شاکر، ارباب محمد جہانداد (معاشیات)، محمد شاہد (انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز)، سعدیہ سوری، ڈاکٹر سحر فاطمہ ایم بی بی ایس اور ڈاکٹر انجم رحمن ایم بی بی ایس (فارماکولوجی)، حسّانہ کوکب (فزکس)، ڈاکٹر فاطمہ علی خان ایم بی بی ایس اور ڈاکٹر سیدہ حمیرا بانو جعفری ایم بی بی ایس (فزیالوجی) ، سیدہ افشاں عزیز (سیاسیات)، سعدیہ ارم خان(پروٹیومیکس، این سی پی)، عارف حسین اور حافظ محمد سرفراز نہال (پبلک ایڈمنسٹریشن)، محمد اویس نعیم (قرآن وسنّہ)، حرا (سندھی)، سعدیہ رحمن (عمرانیات) راشد الحق (اردو)، عمیر خان (ویمنز اسٹڈیز)، رحمت اللہ خان اور سیدہ بتول زہرہ (زولوجی) اور دیگر شامل ہیں۔ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد حماد الحق، سید مجتبیٰ علی نظامی، سیماب نعیم، سائرہ بانو، لکی بزینجو، سیدہ صدف شاہ، محمد اشفاق اور نائلہ رحمت (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، اقرا ء شہزادیاور دیگر شامل ہیں ۔ ماسٹر آف سرجری(ایم ایس) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹرسید فہد احمد (ایم بی بی ایس)جبکہ ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شکیل احمد اور ارم افتخار احمد شامل ہیں۔ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد عقیل اعظم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، محمد خرم خان، کاشف نصیر (کمپیوٹر سائنس)، عائشہ فاروقی (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، رُتابہ رضوان (جینیات)، مریم توحید (ابلاغ عامہ)، مہر النساء (خرد حیاتیات) اور محمد امین (فلسفہ)شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید