ملتان(سٹافرپورٹر) تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں 17سالہ لڑکی کومبینہ اغوا کر لیا گیا ۔شیر شاہ روڈ مل مظفرآباد سے محمد زبیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری فیملی شادی پر گئی ہوئی تھی گھر میں میری ہمشیرہ مریم مائی اکیلی تھی جب واپس گھر پہنچے تو ہمشیرہ غائب تھی ،شبہ ہے کہ میری ہمشیرہ کو رشتہ دار محمد عمران نےمبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے،پولیس نے تفتیش کاآغاز کردیا۔