• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں پولیس مقابلے،2 ملزم مارے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں دو پولیس مقابلوں میں دو ملزم ہلاک ہو گئے جب کہ ملزموں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 5علی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جہاں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک راہ گیر لڑکا معمولی زخمی ہوا،ویسٹریج پولیس اور ڈولفن فورس نےفوری ریسپانڈ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی،ملزموںکی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ ایک ملزم کوموقع سےگرفتار کرلیا گیا جب کہ تیسرا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ندیم جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت شجاعت کے نام سے ہوئی ۔ ملزموں سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور دو پسٹل برآمد ہوئے، برآمد شدہ موٹر سائیکل قبل ازیں ویسٹریج کے علاقہ میں واردات کے دوران ایک شہری سے چھینا گیا تھا۔بعد ازاں تھانہ ویسٹریج کے ہی علاقہ میں دوسرے پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم بھی ماراگیا۔ پیر کی صبح لین 5میں مبینہ پولیس مقابلے میں ندیم نامی ملزم فائرنگ سے ہلاک ہو گیاتھا۔ پولیس نے دعویٰ کیاتھاکہ وہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ پولیس نے موقع سے اس کے ایک ساتھی شجاعت کو حراست میں لیاتھا۔بعد ازاں پولیس زیر حراست ملزم شجاعت کو رقم کی ریکوری کےلئے رات گئے اس کی نشاندہی پرایک مکان پر گئی ،پولیس کے مطابق جہاں مکان پر پہنچتے ہی اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس سے شجاعت گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیاجب کہ اس کے ساتھی ملزمان دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید