• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کیساتھ پروجیکٹ میں مجھے نکال کرسینئر اداکار کے بیٹے کو رکھ لیا گیا تھا: ارسلان نصیر کا انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

پاکستانی معروف کانٹینٹ کرئیٹر و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سرِ فہرست کی اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا جو کہ بعد ازاں اُن سے چھین لیا گیا تھا۔

اداکار نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لیے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران سیکڑوں سوالات کے ساتھ مداح ارسلان نصیر کے اکاؤنٹ پر امڈ آئے، صارفین نے اداکار سے نت نئے اور دلچسپ سوال کیے۔

اداکار ارسلان نصیر نے بھی اپنے مداحوں کے ہر سوال کا جواب دیا اور ساتھ میں حسبِ عادت مزاح بھی جاری رکھا۔

اسی دوران ایک مداح نے ارسلان نصیر سے سوال کے بجائے فرمائش کر ڈالی۔


انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ عائزہ خان کے ساتھ بھی ایک پروجیکٹ کریں جس میں آپ عائزہ کے مدِ مقابل مرکزی کردار میں ہوں اور ڈرامے کا اختتام بھی خوشگوار ہو۔

اس پر ارسلان نصیر نے بتایا میں ایک ڈرامہ عائزہ خان کے ساتھ کر رہا تھا، پھر مجھے ہٹا کر ایک سینئر اداکار کے بیٹے کو ڈرامے میں کاسٹ کر لیا گیا تھا۔

ارسلان نصیر نے مزید کہا کہ بعد ازاں مذکورہ پروجیکٹ عائزہ خان نے بھی چھوڑ دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید