• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں:میاں زاہد حسین

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورنیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے تعلیمی شعبہ کی اہمیت کا ادراک اوراسکی ترقی کے لئے اقدامات کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ تعلیمی شعبہ کوبہتربنانا حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے جس کے بغیرسماجی واقتصادی ترقی ممکن نہیں۔ تاہم پاکستان میں اس شعبہ کی حالت بہت خراب ہے کیونکہ اسکی فنڈنگ کم اورنگرانی نہ ہونے کے برابر ہے۔
ملتان سے مزید