• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی نے الیکشن اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے مؤقف کو درست قرار دیدیا


جمعیت علماء اسلام نے انتخابات اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے اسکی حمایت کردی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے بیان دیا کہ ان کی جماعت اس کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف کو اختیار کر رہی ہے اور اسی مؤقف کی حامی ہے۔

 جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ یعنی آپ کہہ رہے ہیں کہ  الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے؟ جس پر کامران مرتضیٰ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں، الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے۔

 اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے مولانا فضل الرحمان کی نیوز کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس چل رہی تھی، آپ کا مؤقف تو اس سے بالکل مختلف ہے۔

قومی خبریں سے مزید