اسلام آباد میں 'گرینڈ گریپس گالا' منعقد کیا گیا جس میں شہریوں کو انگوروں کی مختلف اقسام اور کاشت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
اسلام آباد میں سجے اس میلے میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور انگوروں کے مختلف ذائقوں سے محظوظ ہوئے۔ شرکا انگوروں کی ورائٹی دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
پوٹھوہار گریپس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونے والے گالا کے انعقاد کا مقصد آرگینک پرڈکٹس کو فروغ دینا بھی ہے۔
چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا کہ پاکستان انگوروں سیمت مختلف پھل برآمد کر کے اچھا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔
اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ انگوروں کے علاوہ دیگر پھلوں کی آرگینک گروتھ کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔