اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیدیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، خود مختار ریاست کےطور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی،جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یو این ورکنگ گروپ ز قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔