• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولیوں کے سامنے سینہ سپرجوان ہی ہماری طاقت ہیں، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے سینہ سپر جوانوں کی ہمت اور بہادری ہی محکمہ پولیس کی اصل طاقت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرض کی راہ میں جان کی بازی لگانے والے تمام جوانوں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر درج کئے گئے ہیں، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولپور ریجن کے 18 کانسٹیبلز کو آئی جی پی غازی میڈلز سے نوازا،غازی میڈل حاصل کرنے والوں میں رحیم یار خان کے 15، بہاولنگر کے 02 بہاولپور کا 1 اہلکار شامل ہیں، شر پسند عناصر کے راکٹ لانچر حملہ میں شدید زخمی ہونے والے رحیم یار خان پولیس کے 6 جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا گیا ، کانسٹیبل عدیل جمیل کی غازی میڈل سے حوصلہ افزائی کی گئی ،آئی جی نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، مزید برآں انہوں نے نے راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کافوری نوٹس لیا۔
لاہور سے مزید