فیس بک سمیت متعدد سوشل میڈیا ایپس کے مالک اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے اس مرتبہ 4 جولائی کو ایسا انداز اپنایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
امریکا کی آزادی کے دن پر 4 جولائی کو مارک زکر برگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جشن منانے کی ویڈیو پوسٹ کی تو اسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اسے نقلی قرار دینے لگے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے امریکا۔
مارک زکر برگ کو ہاتھ میں امریکی جھنڈا لے کر مہارت کے ساتھ سرفنگ کرتا دیکھ کر کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کر کے کمنٹ سیکشن میں ہی ویڈیو کو نقلی قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکر برگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ 4 جولائی کو امریکا کے قیام کی 278 ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔