پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو مشاورت کے لیے لاہور طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کو 30 سے 35 انٹرنیشنل کرکٹرز سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر سابق کرکٹرز سے فیڈ بیک لیا جائے گا، بہتر تجاویز سے سسٹم کو پُرکشش بنایا جائے گا۔
چیمپئنز کے نام سے شروع ہونے والے 3 نئے ٹورنامنٹ پر کرکٹرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ سابق کرکٹرز سے رابطے میں ہوں، کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ان سابق کرکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں جو کرکٹ کو بہتر کرنا جانتے ہیں، وہ سابق کرکٹرز معاملات دیکھیں گے جن کی روزی روٹی مختلف ٹی وی چینلز پر بولنا نہیں ہے۔