• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی وٹفورڈ کے عوام کی ترقی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی، میٹ ٹرمائین

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے رہنمااور نو منتخب ممبر پارلیمنٹ میٹ ٹرمائین نےوٹفورڈ سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے الیکشن میں 15708ووٹ حاصل کئے ۔ان کے مدمقابل ٹوری پارٹی کے سابق ممبرپارلیمنٹ ڈین رسل10985ووٹ حاصل کرسکے جب کہ لبڈیم کے امیدوار ممبر پارلیمنٹ ایئن سٹوزبری نے 7777ووٹ لئے، ورکر زپارٹی کے امیدوار ممبر پارلیمنٹ خالد محمود چوہان نے 2659ووٹ حاصل کئے۔ باقی جماعتوں کے امیدوار بھی کوئی واضح اکثریت نہ لے سکے۔ لیبر پارٹی کے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ میٹ ٹرمائین نے خطاب میں کہا کہ لیبر پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور وٹفورڈ کے عوام کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کر تی رہے گی ۔انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے اعتماد کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا۔انہوں نے کہا لیبر پارٹی کے لیڈر کیئر سٹارمر کی قیادت میں ملکی تعمیر وترقی میں اضافہ ہو گا ۔ ادھر لیبر پارٹی کے رہنما کونسلر سردار آصف، کونسلر جگتار سنگھ ،سابق کونسلر رشید چوہدری، چوہدری محمد منیر، ریاست بھٹی، ظہیر الدین و دیگر نے لیبر پارٹی کے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ میٹ ٹرمائین کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر کونسلر سردار آصف خان نے کہا لیبر پارٹی نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ کشمیر ی عوام کی حمایت کی ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے سہ فریقی کانفرنس کی تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے کام کر ے گی۔ اسی طرح غزہ میں جنگ بندی پر اپنے وعدے پر کام کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

یورپ سے سے مزید