• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ، اہم ملاقاتوں کا امکان

لاہور(نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سیمینار میں شرکت کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔لاہور میں قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات کریں گے، صدر مملکت کا لاہور میں تین دن تک قیام متوقع ہے۔