• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج پُرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے، امریکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ہم پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔

میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، اس کے لیے متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ باقائدگی سے اپنی استعداد کار بڑھانے، علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں ہمارے سالانہ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ بھی شامل ہیں، ہم جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، اس میں احتجاج کا حق، پُرامن اجتماع کا حق شامل ہے۔

امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتوں کو اس سے قانون کے مطابق، آزادی اظہار کے احترام کو مدنظر رکھتے نمٹنا چاہیئے۔

9 مئی حملوں سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ احتجاج پُرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید