• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوکو پاؤڈر کا استعمال کولیسٹرول، BP اور شوگر کم کر سکتا ہے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایک تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے حاصل ہونے والے کوکو بیج کے پاؤڈر کا استعمال صحت پر بے شمار فوائد کا حامل ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے سمیت بلڈ شوگر اور کولیسٹرول بھی متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کوکو بیج سے حاصل ہونے والا کوکو پاؤڈر عموماً چاکلیٹ، کافی، چائے کی پتی، آئس کریم، مشروبات اور ادوایات میں ذائقے کے استعمال کیا جاتا ہے۔

برطانوی ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کوکو پاؤڈر میں 300 سے زائد صحت مند مرکبات پائے جاتے ہیں اور یہ اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

کوکو پاؤڈر میں وٹامن کے، اِی، پروٹین، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم، زنک، فاسفورس، آئرن، اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نہایت ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق برطانوی ماہرین کی جانب سے محدود رضاکاروں پر ایک تجربہ کیا گیا ہے۔

اس تجربے کے لیے ایک درجن کے قریب افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور پھر ایک گروپ کو ’کوکو پاؤڈر‘ کا استعمال کروایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو مصنوعی کیپسول دیے گئے۔

دونوں گروپس کا چند ہفتوں تک روزانہ کی بنیاد پر متعدد بار چیک اپ کیا گیا۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے رضاکاروں کو خوراک دینے کے تین گھنٹے بعد اور پھر ہر ایک گھنٹے بعد چیک کیا، ماہرین نے رضاکاروں کی دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور شریانوں کی صورتحال پر نظر رکھی۔

محققین نے اس تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا کہ ’کوکو پاؤڈر‘ کا استعمال کرنے والے افراد میں بلَڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول نارمل رہا اور ان کی جسمانی شریانوں کی سختی بھی کمی آئی۔

ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ ’کوکو پاؤڈر‘ کی متوازن مقدار والی غذائیں کھانے سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں موجود شریانوں میں نرمی کے سبب انسان قبض جیسی شکایت سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

صحت سے مزید