• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پارلیمنٹ میں حماس’’ کمانڈر‘‘ کی لہراتی ہوئی فاتحانہ تصویر

تل ابيب ( نیوز ڈیسک)اسرائیلی پارلیمنٹ میں 7اکتوبر کو حماس کے حملے کے منصوبہ ساز کمانڈر یحیی سنوار کی فاتحانہ تصویر لہرادی گئی۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹرچ نے پارلیمنٹ الکنيست‎ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور دنیا کو انتہائی مطلوب حماس رہنما یحییٰ سنوار کی تصویر دکھائی۔اس تصویر میں یحییٰ سنوار فاتحانہ انداز میں دونوں ہاتھ بلند کیے کھڑے ہیں اور انگلیوں سے فتح کا نشان بنارہے ہیں۔اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹرچ نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئےحماس سے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا اسرائیل کی شکست اور ذلت کے مترادف ہوگا۔اس کا وزیراعظم کو اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اگر ہم نے معاہدے پر دستخط کردیے یہ وہ تصویر ہے جو ہم غزہ میں دیکھیں گے، یہ فتح نہیں بلکہ ہماری مکمل ناکامی ہے۔
یورپ سے سے مزید