• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ: سمندری طوفان ’’بیرل‘‘ سے تباہی، 17 افراد ہلاک ہوگئے

نیویارک( نیوز ڈیسک)سمندری طوفان بیرل نے امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ روز امریکہ کی جنوبی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38سینٹی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں7افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 30لاکھ کے قریب افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ طوفان کی وجہ سے ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 1100فلائٹس متاثر ہوئیں، تیز ہواؤں سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرانے سے قبل کیریبین میں بھی تباہی مچا چکا ہے جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔
یورپ سے سے مزید