اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے بارے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ۔
مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے۔
جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ججز کے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے سے متعلق غور کیا گیا۔