• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سالڈ ویسٹ نے 1700 سینٹری ورکرز واپس ٹاؤنز بھیج دیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ضلع جنوبی اور شرقی کے1700 سینٹری ورکرز واپس ٹاونز بھیج دیئے اوران بلدیاتی ملازمین کی مزید خدمات لینےسے انکار کردیا ہے اس صورتحال سےبعض علاقوں میں صفائی کا نظام شدید متاثر ہو گیا ہے سندھ سالڈ و یسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کی خدمات پرائیویٹ کمپنیوں کی درخواست پر واپس کی گئی ہیں کیونکہ یہ سرکاری ملازمین معاہدے کے مطابق اپنے فرائض انجام نہیں دے رہے تھے اور آئے دن پرائیوٹ کمپنیوں کوبلیک میل کرنا اور سالڈ ویسٹ کے دفاتر میں نعرے بازی کرتے تھےپرائیویٹ کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس کی جگہ نئے ملازمین کو رکھیں گے جبکہ صفائی کا کا م معمول کے مطابق جاری ہے دوسری جانب سجن یونین ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز کراچی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ، ٹاؤنز رہنماؤں راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،بنارس جدون، عباس احمد،اخلاق احمد، پھول محمد ، ریحان قاضی ،عمانوائیل،بشیر مسیح افضال مسیح اور دیگرنے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو چلانے میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ مکمل طور پر ناکام ہونے کے بعد رہے سہے صفائی کے نظام کو مذید خراب سے خراب تر کرنے کےلیے تلہ ہوئی ہے ضلع ساؤتھ اور ایسٹ کے سرکاری تجربے کے عملے و مشینری کو واپس ٹاونز میں بھیج کر شہر کے صاف ترین ضلع جنوبی کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید