اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے وکیل میاں دائود ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت رٹ آف کو وارانٹو کے ذریعے چیلنج کی ہے۔ رٹ آف کو وارنٹو میں سپریم کورٹ کے 1998 کے جسٹس سجاد علی شاہ کیس کو مرکزی قانونی بنیاد بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈگری درست نہ ہونے کا الزام پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔