• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت یقینی بنائیں گے، جوائنٹ الیکشن کمشنر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر طاہر منصور خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن معاشرے کے تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے ، الیکشن کمیشن نےاب تک بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں معاشرے کے تمام طبقات کے شناختی کارڈ اور ووٹ اندراج کے حوالے سے مشاورتی ورکشاپ سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف خواتین بلکہ افراد باہم معذوری ، خواجہ سراء اور دیگر طبقات کو انتخابی عمل میں شامل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی الیکشن میں خواتین ، افراد باہم معذوری ، خواجہ سراء اور اقلیتوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتا اور ایسے تمام عناصر اور افراد کو قابل سزا ٹھہراتا ہے جو ووٹ کے آزادانہ استعمال سے روکے ۔ورکشاپ سے ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ طاہر حسن ، ڈائریکٹر الیکشنز وسیم احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر افیئر الیکشن کمیشن شبیر آفریدی اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا ۔
کوئٹہ سے مزید