لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے صارفین پر پروٹیکٹیو اور نان پروٹیکٹیو ٹیرف لگانے کے خلاف درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالتِ عالیہ نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے بتایا کہ صارفین پر بجلی کے یونٹس سے متعلق ٹیرف لگایا ہے۔
لاہورہائی کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق صارفین کو بجلی کے یونٹس بنیادی ریٹ کے مطابق نہیں لگائے جا رہے۔
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے 200 یونٹس سے زائد بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹیو اور نان پروٹیکٹیو ٹیرف کی بنیاد پر بے پناہ اضافے کے خلاف درخواست پر نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا تھا۔
جسٹس رسال حسن سید نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ کس بنیاد پر بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں؟ عدالت کو آگاہ کیا جائے۔