سڈنی (آئی این پی ) آسٹریلیا کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت اسٹوڈنٹ ویزا کی فیس میں اضا فہ کردیا گیا ہے، جس سے پاکستانی طالب علم متاثر ہو رہے ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق طلبا کو موصول ہونے والی ای میل کے مطابق بین الاقوامی انرولمنٹ کے طریقہ کار کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے، یہ اقدام امیگریشن اصلاحات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جبکہ انرولمنٹ اصلاحات کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا کی فیس 710 آسٹریلین ڈالرز جو کہ پاکستانی 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد کی رقم بنتی ہے، سے بڑھا کر 1600 آسٹریلوی ڈالرز کر دی ہے، جو کہ پاکستانی 3 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
ان اصلاحات کے باعث ایسے طلبا جن کے پاس عارضی گریجویٹ ویزا موجود ہے، وہ بھی متاثر ہوئے ہیں، جنہیں اب دوبارہ آسٹریلیا میں رہتے ہوئے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے اہل نہیں ہوں گے.
واضح رہے ٹی جی وی یعنی ٹمپرری گریجویٹ ویزا گریجویشن کے بعد ملازمت کے لیے کارآمد ہوتا تھا۔
اس ویزا کی مدت 18 ماہ سے 5 سال تک ہوتی تھی، جس کے تحت سابق طالب علم ملازمت کر سکتا تھا۔ تاہم اب اصلاحات کے بعد ایسے سابق طالب علم جنہیں یہ ویزا چاہیے، انہیں دوبارہ پاکستان آنا پڑے گا اور اپلائی کرنا پڑے گا۔