کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کرنے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیاہے ۔پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں 4 ووٹنگ اور 5 نان ووٹنگ ممبرز شامل ہیں۔نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیڈ کوچ،کپتان، محمد یوسف، اسد شفیق سینئر اور جونئیر ٹیموں کا انتخاب کریں گے،اظہرمحمود، بلال افضل، حسن چیمہ، ندیم خان اور عثمان واہلہ نان ووٹنگ میں شامل ہیںجو ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی پر فار منس کے بارے میں سفارشات دیں گے، پی سی بی کے مطابق خواتین سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل ہیں، جن میں اسدشفیق، بتول فاطمہ، کپتان اور ہیڈ کوچ شامل ہیں۔سابق سلیکٹر بلال افضل کو ایڈاوئزر ٹو پی سی بی چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ بلال افضل کو بطور نان ووٹنگ ممبر سینئر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا پہلا ٹاسک دیا گیا ہے۔